محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

کیا آپ کو معلوم ہے طیاروں میں داخلی دروازے بائیں جانب ہی کیوں ہوتا ہے ؟ وجہ بہت دلچسپ ، جانئے اندر کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ چاہے پہلی بار سفر کررہے ہوں یا تجربہ کار مسافر ہیں، مگر ہوائی سفر کے حوالے سے متعدد سوالات ایسے ہیں جو ہوسکتا ہے حیرت میں مبتلا کردیتے ہوں۔مثال کے طور پر طیارے کے شیشے گول کیوں ہوتے ہیں یا ان میں نیچے چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے۔مگر ان سب ذہن گھما دینے والے ‘معاملات’ سے ہٹ کر آپ ایک چیز کو اکثر نظرانداز کردیتے ہیں اور وہ ہے کہ طیارے پر سوار ہونے کے لیے کس سائیڈ سے سوار ہوتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ دنیا کا کوئی بھی حصہ ہو طیارے پر سوار یا اترنے کے لیے دروازہ ہمیشہ دائیں جانب ہی ہوتا ہے آخر کیوں؟اور اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجوہات چھپی ہوئی ہیں۔ایک وجہ تو یہ ہے کہ دروازے کو بائیں جانب رکھنے سے مسافروں کو زمینی عملے سے الگ رکھنے میں مدد ملتی ہے جو کہ دائیں جانب سے طیارے میں ایندھن بھرنے اور سامان لوڈ کرتے ہیں۔مگر اس سے بھی زیادہ اہم وجہ یہ ہے کہ عام طور پر پائلٹ بائیں جانب بیٹھتے ہیں تو ماضی میں دروازے بائیں جانب رکھنے سے پائلٹ کو ٹرمینل بلڈنگ سے ونگ کلیئرنس کا فیصلہ کرنے میں آسانی ملتی تھی۔اس کی ایک اور وجہ بھی بیان کی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اکثر بحری جہازوں یا کشتیوں میں مسافر بائیں جانب سے سوار ہوتے ہیں اور اکثر طیاروں اور جیٹ وے کو بھی اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔ویسے 2 نشستوں کے طیارے واحد آپشن ہوتے ہیں جس میں دائیں جانب سے بھی داخل یا اترنا ممکن ہوتا ہے مگر اکثر کمرشل طیارے اب بھی بائیں جانب ہی دروازہ رکھتے ہیں۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوز ڈیسک)روس میں ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کے انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے ایک دوسرے پر خوب تھپڑ برسائے۔ان تھپڑوں کے انوکھے مقابلے میں ہمت ہارنے والا بازی بھی ہار گیا۔اپنے زوردار تھپڑوں سے جس نے حریف کی سٹی گم ... تفصیل

جدہ(نیوز ڈیسک)48 سالہ سعودی ڈاکٹر خاتون مجد بطرش نے بتایا ہے کہ قرآن پاک پڑھنے سے بیمار بچہ صحت یاب ہوگیا۔ سعودی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے والد ین قرآن کریم کے حافظ تھے، دادی نے بھی قرآن حفظ ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)یورپی ملک ناروے کے تین اراکین پارلیمنٹ نے یورپ کے ملک سویڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی گریتا تھنبرگ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا،اگر گریتا تھنبرگ امن کا نوبل انعام جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو وہ دنیا ... تفصیل