حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

الجزائر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی ، لائبیری شہری کو سزائے موت کا حکم

الجیریا(ویب ڈیسک)الجزائر کی ایک فوجداری عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جْرم میں لائبیریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اسی مقدمے میں گنی اور مالی سے تعلق رکھنے والے چھے افراد کو مجرم قرار دے کر دس سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجزائر کے ایک قانونی ذریعے نے بتایا کہ ملک کے جنوبی شہر غردآہ میں فوجداری عدالت نے تین افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے ان سات افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں قصور وار دیا ہے۔اس مقدمے میں سزائے موت پانے والا مرکزی مجرم علم الدین فیصل لائبیری شہری ہے اور وہ لبنان میں پیدا ہوا تھا۔ان تمام مجرموں کو آٹھ ،آٹھ ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

الجزائری پولیس نے ان ساتوں مجرموں کو جنوری 2015ء میں غردایہ ہی میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ان کے قبضے سے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور اس سے رابطے سے متعلق دستاویزات اور ابلاغی آلات بھی برآمد ہوئے تھے۔ان مدعا علیہان کے وکلاء نے عدالت میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف استغاثہ نے ناکافی اور بے ربط ثبوت پیش کیے تھے۔اس لیے ان کی بنیاد پر ان کے مؤکلین کو جاسوسی ایسے حساس ایشوز پر ماخوذ کیا جاسکتا ہے اور نہ سزا دی جاسکتی ہے لیکن عدالت نے ان کے مؤقف کو مسترد کردیا تھا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen