دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

تیونس میں خودکش بم دھماکا کرنے والی عورت مقامی،بے روزگار گریجوایٹ تھی

تیونس سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)تیونس کے دارالحکومت میں ایک مصروف شاہراہ پر خودکو دھماکے سے اڑانے والی عورت ایک بے روز گار گریجوایٹ تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونسی حکام نے اس کی شناخت منا جوئبلہ کے نام سے کی ہے اور اس کی عمر تیس سال تھی۔

اس نے دارالحکومت تیونس کی مصروف شاہراہ حبیب بو رقیبہ پر کھڑی پولیس کی کاروں کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا ، جس کے نتیجے میں پندرہ پولیس افسر اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔ شہر میں 2015ء کے بعد اس طرح کا یہ پہلا بم حملہ تھا۔اس خودکش بمبار کا تعلق تیونس کے مشرقی علاقے المہدیہ سے تھا ۔ تیونس کے محکمہ پراسیکیوشن کے ترجمان سفیان السلیتی نے بتایا کہ وہ بزنس انگلش میں گریجو ایٹ تھی۔تیونسی میڈیا کے مطابق وہ بے روزگار تھی اور بعض اوقات اپنے خاندان کا ہاتھ بٹانے کے لیے بھیڑ بکریاں چْرایا کرتی تھی۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل