لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

حماس کے ساتھ بات چیت کے لیے مصری انٹیلی جنس کا وفد غزہ پہنچ گیا

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کے جنرل انٹیلی جنس ادارے کا ایک سکیورٹی وفد بیت حانون کے راستے غزہ پٹی پہنچ گیا۔ وفد کی آمد کا مقصد اسرائیل کے ساتھ فائر بندی اور فلسطینی مصالحت کے حوالے سے حماس تنظیم کے ساتھ جاری بات چیت کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی سکیورٹی ذریعے کے مطابق مصری وفد کی سربراہی جنرل احمد عبدالخالق کر رہے ہیں جو مصری انٹیلی جنس کے ادارے میں فلسطینی معاملے کے ذمّے دار ہیں۔مصری وفد کئی ہفتوں سے غزہ پٹی ، مغربی کنارے اور اسرائیل کے دورے میں مصروف ہے۔ اس دوران وہ حماس اور فتح تنظیموں کے علاوہ اسرائیلی حکومت کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ اس تمام نقل و حرکت کا مقصد فلسطینی مصالحت اور غزہ پٹی میں فائر بندی کے حوالے سے مصر کے زیر قیادت بات چیت کو مکمل کرنا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مصری سکیورٹی وفد کا غزہ پٹی کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ یہ دورہ الجہاد الاسلامی تنظیم کے مسلح ونگ القدس بریگیڈز اور اسرائیلی فوج کے درمیان بھڑک جانے والی مختصر مدت کی لڑائی کے چند روز بعد ہو رہا ہے۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل