کراچی : غلط انجکشن سے متاثرہ بچی نشوا انتقال کر گئی              العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف نے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا،کل دو رکنی بینچ سماعت کر یگا              فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کا 29 اپریل کو پر امن احتجاج کا فیصلہ              اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا کر دی       
تازہ تر ین

برطانیہ کا بشار الاسد کے قریبی رشتے داروں کو شہریت دینے سے انکار

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی حکومت نے شامی صدر بشارالاسد کے قریبی رشتے داروں کو شہریت دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس سے برطانیہ کے بشار الاسد کے خونیں نظام کے خلاف موقف کو نقصان پہنچے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر کی چچی اور تین کزنوں نے سیکرٹ امیگریشن ٹرائبیونل کے شہریت کی منظوری نہ دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن اس کو برطانیہ کے اسپیشل امیگریشن اپیل کمیشن نے مسترد کردیا ۔اخبار کے مطابق کمیشن کے ججوں نے تسلیم کیا کہ وہ یہ بات نہیں جانتے کہ درخواست گزار شامی آمر کے کتنے قریبی رشتے دار ہیں لیکن ان کی ترجیح وہ نقصان تھا جو انھیں شہریت دینے کی صورت میں برطانیہ کے تشخص کو پہنچ سکتا تھا۔درخواست گزارو ں میں بشارالاسد کے چچا رفعت الاسد کی ایک بیوی اور ان کے دو بیٹے بھی شامل تھے، وہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں لیکن ان کی برطانوی شہریت کے حصول کے لیے دائرکردہ درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

خرطوم (نیوزڈیسک)سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہےکلہ سعودی عرب کی طرف سے سوڈانی قوم کےلئے دل کھول کر امداد فراہم کی گئی ہے۔ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔ایک ٹی وی انٹرویومیں جنرل البرھان نے موجودہ ... تفصیل

آرلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سری لنکا دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ہر طرح کی انتہا پسندی کو مسترد کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین پر 15مارچ کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف ... تفصیل

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب ملنے والا دیسی ساختہ پائپ بم ناکارہ بنا دیا گیا، گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 290 ہو گئی اور 500 زخمی ہیں۔ بم دھماکوں میں ملوث ہونے ... تفصیل