دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

یمنی وزیراعظم معین عبدالملک تمام حکومتی ارکان کے ساتھ عدن پہنچ گئی

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے وزیراعظم معین عبدالملک بیرون ملک موجود اپنے تمام حکومتی ارکان کے ساتھ ریاض سے عدن (عارضی دارالحکومت) پہنچ گئے تا کہ حکومت کے براہ راست کام کا نیا مرحلہ شروع کیا جا سکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدن پہنچنے کے بعد عبدالملک نے باور کرایا کہ حکومت کے تمام ارکان اس وقت عدن میں موجود ہیں اور اب یہاں پر ہی ٹھہریں گے تا کہ انتظامی، اقتصادی اور مالیاتی بے قاعدگیوں کو ٹھیک کیا جائے اور ریاستی اداروں کو فعّال بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں حکومت کی توجہ تعمیر نو، خدمات کی فراہمی اور ان کی بہتری اور شہریوں پر سے معاشی بوجھ کو کم کرنے پر مرکوز ہو گی۔یمنی وزیراعظم نے دو روز قبل ایک انٹرویو میں یمنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت مؤثر انداز سے دوبارہ کام شروع کرے گی ، سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی اور تمام ریاستی اداروں میں کڑی نگرانی کا نظام فعّال بنائے گی۔معین عبدالملک نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعمیر نو، بنیادی انفرا اسٹرکچر کی درستی اور اخراجات کو گرفت میں لانا شامل ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل