برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

امریکا کی ایرانی معیشت پر پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے، جواد ظریف

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیوں کے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن ایران ان سے اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرے گا اور امریکا کی یہ مشق لاحاصل رہے گی۔

جواد ظریف نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا ایک معاشی اثر تو ہوگا لیکن ان سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔انھوں نے کہاکہ امریکا پابندیاں لگانے کا عادی ہے اور اس کو یقین ہے کہ یہ تمام مسائل کا مداوا ہوسکتی ہیں لیکن یہ پابندیاں مسائل کا علاج نہیں ہیں بلکہ ان سے عام لوگ متاثر ہوتے ہیں ۔حکومت کے طور پر ہماری یہ ذمے داری ہے کہ ہم عوام پر ان کے کم سے کم اثرات کو منتقل ہونے دیں لیکن ان پابندیوں سے پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب امریکی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ہمسایہ ممالک اور یورپی اقوام واشنگٹن کے یک طرفہ اقدامات کی مزاحمت کررہے ہیں۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل