خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بھارت میں دنیا کے بلند ترین سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے کا افتتاح

احمد آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے گجرات میں 35ارب روپے سے تیاردنیا کے بلند ترین سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے سٹیچو آف یونیٹی کا افتتاح کر دیا۔بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں دنیا کے بلند ترین سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے سٹیچو آف یونیٹی کا بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاح کر دیا ۔

اس کی تعمیر جہاں بھارت کے بہت سے لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہے، وہیں بہت سے لوگ اس پر خرچ ہونے والے تقریباً35ارب روپے کو پیسوں کا ضیاع قراردے رہے ہیں۔جہاں یہ مجسمہ تعمیر کیا گیا ہے، وہاں کے بہت سے مقامی لوگ بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار پٹیل کا یہ مجسمہ اتحاد امریکہ کی سٹیچو آف لبرٹی سے دگنا اونچا ہے، تو کیا آپ کا سینہ فخر سے پھول کر 52 انچ کا نہیں ہوا ہو گا؟ یادرہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم تھے اور ملک کی 562 چھوٹی بڑی شاہی ریاستوں یا رجواڑوں کو یونین آف انڈیا میں شامل کرنا ان کی سب سے بڑی کامیابی مانی جاتی ہے۔ وہ زندگی بھر کانگریس کے رہنما رہے لیکن بی جے پی انھیں اپنامارگ درشک (راہ نما) مانتی ہے، اور پارٹی کا یہ دیرینہ موقف رہا ہے کہ نہرو کے بجائے قوم پرست سردار پٹیل کو پہلا وزیراعظم بنایا گیا ہوتا،سردار پٹیل کے مجسمے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے، اس پر لکھا ہے کہ سردار پٹیل نے کسانوں کی بہبود کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔مجسمہ اتحاد کی اونچائی 182 میٹر ہے، شواجی مہاراج کے مجسمے کی تلوار اس بھی 20 میٹر اوپر ہو گی! اس کی چمک بھی دور سے ہی نظر آئے گی۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل