کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

اتحادیوں کو ایران کے خلاف پابندیوں کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہتے،امریکا

American Flag

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے خام تیل برآمد کرنے پر پابندیاں لگا کر تہران کو دباو میں لانا چاہتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ ایسا اقدام کرتے ہوئے ان ملکوں کو گزند نہیں پہنچانا چاہتی جو ایران کی ایسی برآمدات پر تکیہ کرتے ہیں۔

عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے سے نکلنے کے بعد واشنگٹن ان دنوں تہران کی تیل کی صنعت پر پابندیاں لگانا چاہتا ہے، تاہم وہ اپنے ان اتحادیوں کے لئے کچھ رعاتیں بھی رکھنا چاہتا ہے جو ایران سے خام تیل درآمد کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیملٹن سوسائٹی سے اپنے خطاب میں جان بولٹن نے کہا کہ ہم ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنا چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی اپنے دوست اور اتحادیوں کو بھی متاثر ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔بولٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی جغرافیائی طور پر ایران کے قریط چند ایسے ملکوں کا دورہ کیا کہ جو ہماری پابندیوں کو فوری طور پر نافذ العمل نہیں کر سکتے۔

ایران پر کڑی سے کڑی پابندیوں کے پرچارک جان بولٹن کی طرف سے یہ بیان مفاہمت کا عندیہ ظاہر کرتا ہے۔بولٹن نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں کے نتائج ایرانی ریال کی قدر میں روز بروز کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں یہ اہم ہے اور ہمیں اپنی کوششوں میں نرمی نہیں لانی چاہئے۔

مزید خبر یں

بگوٹا(نیوزڈیسک )جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک کار بم حملے میں 21 ہلاک جب کہ  درجنو ں زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ملکی پولیس کے ایک ٹریننگ سینٹر پر کیا گیا۔بم دھماکے کے باعث پولیس اکیڈمی اور اس کے ارد گرد کی عمارات ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل