لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ایران سے خام تیل کی خریداری پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے،امریکی صدر

Donald Trump

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزرائے خزانہ اور توانائی کے نام صدارتی میمورنڈم تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے اس امر کا تعین کیا ہے کہ ایران کے علاوہ پیٹرولیم اور اس سے بننے والی منصوعات کے لئے دوسرے ذرائع موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے تہران سے خام تیل کی خریداری پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قانون کے تحت امریکی صدر وقتاً فوقتاً ایسا حکمنانہ جاری کرتے رہیں گے جس میں اس امر کی نشاندہی کی جائے گی کہ آیا مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی کے ایسے غیر ایرانی سوتے موجود ہیں کہ جن کی جانب رجوع کر کے دوسرے ملک ایران سے خام تیل کی خریداری پر انحصار کم سے کم کر سکتے ہیں۔ایران میں تیل کی صنعت کے خلاف امریکی پابندیوں کا اطلاق پانچ نومبر سے ہو گا۔سابق صدر باراک اوباما کے دوران میں منظور کئے جانے والے امریکی قانون کے بموجب امریکا ان ملکوں کے مالیاتی اداروں پر پابندی عائد کر سکتا ہے جو ایران سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کم نہیں کریں گے۔ایران سے خام تیل خریدنے والے پانچ بڑے ملکوں بشمول ترکی، چین اور بھارت نے واشنگٹن کی جانب سے ایرانی خام تیل کی خریداری کم کرنے کے مطالبے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل