کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

لاکھوں لوگوں کے قتل عام میں ملوث ممالک کو سعودی عرب پر تنقید نہیں کرنی چاہیے،شہزادہ الفیصل

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹدیزکی مجلس عاملہ کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہاہے کہ جن ممالک نے غلط معلومات کی بنا پر شروع کی جانے والی جنگوں میں لاکھوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، اْنہیں دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترکی الفیصل نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بہت سے ناقدین نے ہم پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی ہے۔ ہمارا ایک مقولہ ہے جس کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ یہ کہ جس کا اپنا گھر شیشے کا ہو وہ لوگوں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ جن ملکوں نے محض غلط معلومات کی بنیاد پر برپا کی جانے والی جنگوں میں بے قصور لوگوں کو جیل میں ڈال دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں لوگوں کو موت کی نیند سْلا دیا ، ایسے ممالک کو دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے شرم ضرور آنی چاہیے۔ جن ممالک نے صحافیوں اور عام لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا اور انہیں روپوش کروا دیا ایسے ممالک کو زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو آزادی اظہار کے حامیوں کے طور پر پیش کریں۔ علاوزہ ازیں شہزادہ ترکی نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے واسطے تزویراتی کردار ادا کر رہا ہے۔ مشرق وسطی میں تنازعات کے خاتمے کے لیے امریکا اور دیگر حلیفوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ غریب اور ترقی پذیر ممالک میں ہر فرد کو ملنے والی امداد میں 4% سے زیادہ سعودی عرب پیش کر رہا ہے۔ صرف ایک ہی روز مملکت نے غریب ممالک کے چھ ارب ڈالر مالیت کے قرضے معاف کر دیے۔ ہم اپنے دوستوں کی مدد کرتے ہیں اور کسی پر بوجھ نہیں۔

مزید خبر یں

بگوٹا(نیوزڈیسک )جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک کار بم حملے میں 21 ہلاک جب کہ  درجنو ں زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ملکی پولیس کے ایک ٹریننگ سینٹر پر کیا گیا۔بم دھماکے کے باعث پولیس اکیڈمی اور اس کے ارد گرد کی عمارات ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل