برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ٹوئٹر نے جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل پہلے سے زیادہ آسان بنادیا

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)ٹوئٹر نے جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کے عمل کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان بنادیا ہے۔ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو جعلی اکاؤنٹس یا اسپام ٹوئٹس کے حوالے سے رپورٹ کرنے کا محدود آپشن دستیاب تھا۔

مگر اب اسے بدل دیا گیا ہے اور اب صارفین جب کسی ٹوئیٹ یا اکاؤنٹ کی رپورٹ کریں گے تو وہ اسپام کی اقسام کی وضاحت بھی کرسکیں گے۔صارفین اب ایسی ٹوئیٹس کی رپورٹ کرسکیں گے جو کہ کسی بوٹ یا جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے یا بتا سکیں گے کہ اس ٹوئیٹ میں کوئی مشتبہ لنک موجود ہے۔اسی طرح غیر متعلقہ ہیش ٹیگ کے ساتھ کی جانے والی ٹوئیٹس کو رپورٹ کرنے کا آپشن بھی دیا جارہا ہے، اس طریقہ کار کو اکثر اپنی ٹوئیٹس کو ٹرینڈز کا حصہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے کسی صارف کی جانب سے اسپام ریپلائی کو رپورٹ کرنے کا بھی فیچر اب دستیاب ہوگا۔یہ رپورٹنگ ٹولز اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے، سازشی خیالات کی روک تھام اور بوٹ اکا?نٹس کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔کمپنی نے رواں سال جولائی میں اس طرح کے 7 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا بیان دیا تھا مگر اب کمپنی کا کہنا تھا کہ نئے ٹولز سے اس طرح کے اکاؤنٹس کو زیادہ تیزی سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل