دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

مقتول صحافی جمال خشوگی خطرناک انتہا پسند تھا، سعودی ولی عہد

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاہے کہ صحافی جمال خشوگی ایک خطرناک انتہا پسند تھا۔ دوسری جانب مقتول جمال کے اہل خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کا تعلق کسی انتہا پسند جماعت سے نہیں تھا۔

میڈیارپورٹس کیمطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جمال خشوگی کو خطرناک انتہا پسند سمجھتے تھے۔ محمد بن سلمان نے صحافی کے لاپتہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ٹیلی فونک گفتگو میں اپنے اس خیال کا اظہار کیا۔ امریکی صدر کے داماد جیریڈ کشنر اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جان بولٹن سے فون کال کے دوران محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ خشوگی اخوان المسلمین کے رکن بھی رہے ہیں۔سعودی صحافی جمال خشوگی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ تھے اور اپنی تحریروں میں سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے تھے۔ سعودی حکومت نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ان کے قتل کا اعتراف کیا ہے تاہم ان کی باقیات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔دوسری جانب جمال خشوگی کے اہلخانہ نے ان کیانتہاپسند ہونے یا کسی انتہا پسند تنظیم سے تعلق ہونے کے بیان کی تردید کی ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل