پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مہاجر بچوں کو رواں برس کے اختتام تک ناؤرو سے نکال لیا جائے گا، آسٹریلیا

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک )آسٹریلیا مہاجر بچوں کو رواں برس کے اختتام تک ناؤرو جزیرے سے منتقل کر دے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام کے اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان بچوں کو کہاں بھیجا جائے گا۔

اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیمیں مہاجروں سے متعلق آسٹریلیا کی سخت پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پیسیفک خطے کے جزائر پر پھنسے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کینبرا حکومت پر عائد کرتی ہیں۔ برطانیہ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جارج برانڈیس نے کہا کہ رواں برس کے اختتام تک ناؤرو پر کوئی مہاجر بچہ نہیں رہے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ سینکڑوں بیمار بچوں کو ماضی میں ان مہاجر مراکز سے آسٹریلیا منتقل کیا جا چکا ہے۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل