کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یمن میں 70 لاکھ سے زیادہ بچوں کو خوراک کی قلت کا سامنا

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے 70 لاکھ سے زیادہ بچوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے اور جنگ کا خاتمہ بھی ان سب کو نہیں بچا سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر گریٹ کیپلیئر نے کہا کہ آج پانچ سال کی عمر سے کم 18 لاکھ بچوں کو غذائیت کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مزید 4 لاکھ بچے غذائیت کی شدید قلت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان میں بچو ں کی تعداد کیا ہے تو ریجنل ڈائریکٹر کا جواب تھا۔ ان میں سے آدھے بچے ہیں۔کیپیلئر کا کہنا تھا کہ جنگ، صورت حال کو مزید ابتر بنا رہی ہے ۔ کیونکہ عرب دنیا کی یہ غریب ترین قوم پہلے ہی خراب حالات میں جی رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک مہینے کے اندر امن بات چیت شروع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگلے 30 دن امداد کی تقسیم اور زندگیاں بچانے کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2015 سے 6 ہزار سے زیادہ بچے یا تو ہلاک کیے جا چکے ہیں یا وہ شدید زخمی ہیں۔ یہ وہ تعداد ہے جو ہماری گنتی میں آ ئی۔ لیکن ہم بڑے محفوظ طور یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔یمن اور سعودی عرب کی جنگ میں سن 2015 سے 10 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور لگ بھگ دو کروڑ 20 لاکھ افراد کو، جو ملک کی کل آبادی کا تین چوتھائی ہیں، خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

دمشق(نیوزڈیسک) شمالی شام کے منبج شہر میں خود کش حملے میںپانچ امریکی فوجیوں سمیت20افراد ہلاک ہوگئے ، شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،ادھرامریکی نائب صدر کی خاتون ترجمان الیسا فرح نے کہا ہے کہ شام میں دو امریکی فوجیوں کی ... تفصیل