برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے ،فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عوام پر مسلط انتقامی پالیسی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کی دونوں بڑی مزاحمتی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور اسلامی جہاد نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے عوام پر مسلط کردہ انتقامی پالیسی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے رہنما زیاد النخالہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مزاحمتی پروگرام کو تحریک آزادی فلسطین کا اہم ترین ذریعہ قرار دیا اور اس سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جوائنٹ مزاحمتی آپریشنل کنٹرول روم کو فعال اور متحرک کرنے اور مزاحمتی وسائل کو ترقی دینے پر زور دیا۔دونوں جماعتوں نے غزہ ک پٹی کے محاصرے کے خلاف اورحق واپسی کیلئے جاری حق واپسی تحریک کو مزید آگے بڑھانے اور اسے پر امن رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔مشترکہ بیان میں غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مصر، قطر اور اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہونے والی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا گیا کہ حماس اور اسلامی جہاد غزہ میں جنگ بندی کیلئے کی جانے والی مثبت کوششوں میں ہر ممکن تعاون کریں گی۔

اس کیساتھ ساتھ دونوں جماعتوں نے اسرائیل کو خبر دار کیا کہ اگر اس نے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کی حماقت کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئینگے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی۔حماس اور اسلامی جہاد نے فلسطینی جماعتوں کیدرمیان مصالحت کیلئے کوششیں جاری رکھے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل