محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو روکنے کیلئے اسرائیل کے سیکیورٹی پر بھاری اخراجات،خزانے کو سالانہ 28 ارب شیکل کی پھکی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو روکنے کیلئے اسرائیل سیکیورٹی کے شعبے میں بھاری رقوم خرچ کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کی وجہ سے اسرائیلی خزانے کو سالانہ 28 ارب شیکل کی پھکی لگ رہی ہے۔یہ اعدادو شمار اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی کی جانب سے 2016ء اور 2018ء کے دوران جمع کیے گئے۔

ان پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ آئندہ ماہ عبرانی یونیورسٹی کے سائنسی جریدے کے انگریزی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست غرب اردن کے علاقوں میں سیکیورٹی کے شعبے میں ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں کیدوران غرب اردن میں بھاری پیسہ خرچ کرنے کے باوجود مزاحمتی کارروائیوں میں کمی کے بجائے 23 فی صد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا سالانہ بجٹ 68 ارب شیکل ہے جس میں سے 41 فیصد رقم صرف غرب اردن میں سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے پر صرف ہوجاتی ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل