دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

مصراورعرب ممالک کے کی مشترکہ عربوں کی ڈھال 1فوجی مشقوں کا کل سے آغاز

Arab Shield

قاہرہ(انٹرنیشنل)مصر میں 3 نومبر سے 16 نومبر تک پہلی مرتبہ عربوں کی ڈھال 1 کے نام سے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ مشقیں محمد نجیب فوجی اڈّے اور بحر روم کے دائرہ کار میں مشترکہ فضائی اور بحری تربیت کے علاقوں میں ہوں گی۔یہ مشقیں مصر اور برادر عرب ممالک کے درمیان مشترکہ عسکری تعاون کے تعلق کو سپورٹ کرنے کی ایک کڑی ہے اور اس کا مقصد مشترکہ عسکری اہداف کا حصول ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی کے مطابق مشقوں میں شرکت کے لیے عرب ممالک کی زمینی، بحری اور فضائی فورسز مصر پہنچنا شروع ہو گئیں۔ مشقوں میں میزبان ملک مصر کے علاوہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور اردن شرکت کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مراکش اور لبنان مشقوں میں بطور مبصر شامل ہوں گے۔ترجمان نے باور کرایا کہ عربوں کی ڈھال1 مشقیں مشترکہ تربیتی منصوبے کا حصّہ ہیں۔ ان کا مقصد مصر اور برادر عرب ممالک کے بیچ عسکری تعلقات کو فروغ دینا، مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنا اور خطّے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل