پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سعودی صحافی خاشقجی کا گلا گھونٹا اور ٹکڑے ٹکڑے کردیاگیا،ترک اعلیٰ پراسیکیوٹر

Jamal Khashoggi

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی گلا دبا کر مار دیا گیا اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول سے جاری بیان میں ترکی کے اعلیٰ پراسیکیوٹر عرفان فدان نے جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طریقہ واردات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان نے انہیں منصوبہ بندی کے تحت مارا ۔سعودی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور پبلک پراسیکیوٹر سعود ال مجیب نے گزشتہ روز ترک پراسیکیوٹر عرفان فدان کے ساتھ 45 منٹ طویل ملاقات کی تھی جس میں سعودی صحافی کے قتل کے انداز کو پہلی بار باقاعدہ بیان کیا گیا ۔میٹنگ میں کہا گیا کہ ابھی بھی تحقیق میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاشقجی کی لاش کو کہاں ٹھکانے لگایا گیا ہے۔

اس سے قبل ترکی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہناتھا کہ ہو سکتا ہے کہ خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کر کے انہیں تیزاب سے جھلسا دیا ہو اور پھر سعودی قونصل خانے کے کسی کونے میں دبا دیا ہو تاکہ لاش کا نام و نشان باقی نہ رہے۔اس سے قبل برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی یمن میں کیمیائی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے تھے۔خیال رہے کہ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل