ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

امریکی پابندیوں کے باعث ملک پر مشکل وقت آنے والا ہے،ایرانی صدر

Hassan Rouhani

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے اثرات کا اعتراف کیا ہے اور خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینے ایران کے لیے زیادہ مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک بیان میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ آئندہ ہفتے امریکا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والا ہے جس کے بعد ایران کے لیے آنے والے مہینے کافی مشکل ثابت ہوں گے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں کے دوران ایرانی شہریوں کو کافی مشکلات اٹھانا پڑی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کے آنے والے مہینے زیادہ مشکل اور بھاری ہوسکتے ہیں، تاہم حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران آئندہ چند روز میں لاگو ہونے والی نئی امریکی پابندیوں سے نہیں ڈرتا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم امریکی پابندیوں کا پہلے بھی سامنا کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے۔خیال رہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت نے سنہ 2015ء کو ایران سے اٹھائی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنا شروع کی ہیں۔ امریکی حکومت چار نومبر کو ایرانی تیل پر سمیت کئی دوسریشعبوں پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

مزید خبر یں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل

جنیوا (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز ... تفصیل