کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ہریانہ میں زیرِ تعمیر مسجد کا لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں،دہلی اقلیتی کمیشن

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)دہلی اقلیتی کمیشن نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ ہریانہ کے علاقے پلول میں زیر تعمیر’’ مسجد خلفائے راشدین‘‘ کا لشکر طیبہ یا فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق ہے۔کمیشن نے لشکر طیبہ کے فنڈ سے اس کی تعمیر کے الزام کو بھی غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اقلیتی کمیشن نے مذکورہ الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جس نے علاقے کا دورہ کیا اور پولیس اور انتظامیہ کے افسران، مقامی پنچایت کے ذمہ داران، علاقے کے لوگوں اور متاثرہ خاندانوں کے افراد سے گفتگو کی۔

کمیٹی نے اس کیس میں ملزم محمد سلمان کے خاندان سے بھی دہلی میں ملاقات کی۔کمیٹی کے سربراہ حقوق انسانی کے معروف کارکن اویس سلطان خاں نے جو کہ دہلی اقلیتی کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کے رکن ہیں، کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں اور دیگر ممبران کی موجودگی میں ایک نیوز کانفرنس میں اپنی رپورٹ جاری کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسجد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا تعلق دہشت گردوں سے ہے یا اس میں دہشت گردوں کا پیسہ لگا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مسجد کو 84 گاؤں کے لوگوں نے مل کر تعمیر کیا ہے۔ کل اراضی دس ایکڑ تھی جس میں سے گاؤں کے ہندوؤں اور مسلمانوں نے خوشی خوشی آٹھ ایکٹر زمین مسجد کے لیے دی اور دو ایکٹر زمین کو ایک سرکاری اسپتال اور اولڈ ایج ہوم کے لیے دی۔ اس مسجد میں 16 ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔اویس نے مزید بتایا کہ زمین کے کچھ حصے پر کچھ لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کے سامنے والے حصے میں دو سو دکانیں بن سکتی تھیں جن میں ہر ایک دکان کی قیمت 52 لاکھ روپے ہو گی۔

گاؤں والوں اور این آئی اے کے اہل کاروں کے مطابق کسی نے متعلقہ وزارت سے اس مسجد کے بارے میں شکایت کی اور وزارت نے وہ شکایت این آئی اے کو بھیج دی۔ این آئی اے نے اب تک اپنے سرکاری بیانات یا اپنی ویب سائٹ پر اس کا الزام نہیں لگایا ہے کہ مذکورہ مسجد میں دہشت گردوں کا پیسہ لگا ہے۔ جبکہ کچھ اخبارات نے این آئی اے کے حوالے سے الزام عائد کیا ہے۔کمیٹی کی چھان بین میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ مسجد کی تعمیر میں کسی طرح سے دہشت گردوں یا باہر کا پیسہ لگا ہے۔ مقامی پولیس اور پنچایت کے لوگوں نے بھی ایسا کوئی الزام نہیں لگایا۔اویس سلطان خاں نے مزید بتایا کہ لشکر طیبہ یا فلاح انسانیت ایک سلفی تنظیم ہے جبکہ یہ مسجد تبلیغی جماعت والوں سے متعلق ہے اور ان دونوں کی فکر بالکل مختلف ہے۔رپورٹ میں گاؤ ں والوں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد سلمان نے اپنی گاؤں کی زمین بیچ کر مسجد کو پیسے دیے تھے۔ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ جو ریکارڈ اس وقت این آئی اے کے پاس ہے وہ پروسیجر کی خلاف ورزی کی وجہ سے مشکوک ہے۔ محمد سلمان کا بھائی ان پڑھ ہے پھر بھی اس سے درخواست کیوں لکھوائی گئی۔این آئی اے کی ویب سائٹ پر اس کیس کی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد سلمان کو کسی بہانے سے بینک بلایا گیا اور وہاں اس کو گرفتار کیا گیا۔محمد سلمان پر الزام ہے کہ وہ 70 لاکھ روپے پاکستان سے لایا ہے، جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ موجودہ سر پنچ اور سابق سر پنچ نے کمیٹی کو بتایا کہ علاقے کے سارے سر پنچوں نے مل کر یہ زمین مسجد کے لیے دی ہے۔ خود محمد سلمان نے اپنی زمین بیچ کر22 سے24 لاکھ روپے اس کام کے لیے دیے ہیں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں