لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

حوثیوں کے قائد اعلیٰ اور چچا زاد کے درمیان معرکے، 70سے زیادہ ہلاک

murder

صعدہ(انٹرنیشنل ڈیسک)حوثیوں کے قائد اعلیٰ عبدالملک الحوثی اور ان کے چچا زاد عبدالعظیم الحوثی کے درمیان خونریز معرکے شدت اختیا رکر گئے۔ ان میں 70سے زیادہ افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب عبدالعظیم الحوثی کے گروپ نے منشیات کی کھیپ پکڑ لی تھی۔ عبدالعظیم گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ منشیات عبدالملک الحوثی کے گروپ کی طرف سے اسمگل کی جا رہی تھیں۔

صعدہ کے مجز ضلع سے بھیجی گئی تھیں۔ اس سے عبدالملک الحوثی خانہ جنگی کے اخراجات پورے کرنے والے تھے۔ دوسری جانب عبدالعظیم کے گروہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اپنے تمام حامیوں سے کہا گیا کہ وہ صعدہ میں آل حمیدان علاقے کے باشندوں کو عبدالملک الحوثی کے حملہ آوروں سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کریں۔ بیان میں انہیں چور اچکے اور مجرم قرار دیا گیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ عبدالملک الحوثی کے جنگجو مذکورہ علاقے کے باشندوں کے مکانات پر گولہ باری کر رہے ہیں او ربوڑھوں ، بچوں او رعورتوں کو بے دردی سے ہلاک کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کاکہنا تھا کہ فریقین کے درمیان اختلافات کی شدت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ حوثیوں کے متعدد گروپ ایک دوسرے کیلئے الگ تھلگ ہوتے جا رہے ہیں۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل