نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

جاپان میں برف سے بنے ہوٹل کے دنیا بھر میں چرچے

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان میں برف سے بنا ہوٹل دنیا بھر میں مشہور ہو چکا ہے۔

مکمل طور پر برف سے بنے انوکھے ہوٹل کو دیکھنے کے لئے پوری دنیا سے سیاح جاپان کے قصبے شمیوکاپپیوپہنچ رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ہوشینو ریزورٹ نامی یہ ہوٹل اوپر سے لے کر نیچے تک مکمل طور پر منجمد ہے۔

سونے کے لیے تیار کیے جانے والے سلیپنگ بیڈز سے ہٹ کر اس ہوٹل میں موجود ہر چیز جیسے کمرے، ٹوائلٹ، لاونج اور کھانے کا کمرہ سب برف سے تیار کردہ ہے اور یہ ہوٹل موسم سرما میں چند دنوں کے لیے کھولا گیا ہے جس کی وجہ سے کمرے بہت تیزی سے بھرتے ہیں۔اس ہوٹل میں رہنے والے آئس اسکیٹنگ، خوراک، مشروبات اور گرم پانی کے چشمے میں نہانے جیسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس ہوٹل میں 20 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ہوٹل کے باہر بھی کھانے کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

اس میں ا?ئس بک اینڈ چیئرز کیفے بھی ہے جس میں برفانی الماریاں مختلف ناولز سے بھری ہوئی ہیں۔یہاں مشروبات بھی مکمل طور پر برف سے جمے ہوئے ملتے ہیں۔بچوں کے لیے بھی تفریح کا کافی سامان موجود ہے مگر خاص چیز اس کے رہائشی کمرے ہی ہیں جو کہ برفانی دیواروں، بستروں اور فرنیچر پر مشتمل ہیں۔

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)وسط مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے وحشیانہ حملے کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کی کوشش ہے اس نے مسلمانوں کے دلوں ... تفصیل

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل