خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ڈالر نہ دینے پر ہیکر نے معروف بلاگر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

instagram

ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)ہیکر نے سائبر حملہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی معروف ٹریول بلاگر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد 200 ڈالر ادا نہ کرنے پر اسے ڈیلیٹ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ایک عرصے سے رہائش پذیر بلاگر ڈیلین ماریہ ڈی کوسٹا نے بتایا کہ انہیں 29 اکتوبر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں فیشن برانڈ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس ای میل میں لنک دیا گیا تھا اور جب میں نے اس لنگ کو کلک کیا تو مجھ سے میرا انسٹا گرام یوزر نیم اور پاس ورڈ مانگا گیا لیکن پاس ورڈ ڈالتے ہی مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔

ماریہ کے مطابق وہ ابھی پاس ورڈ تبدیل کر ہی رہی تھیں کہ یکدم میں خود بخود اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہو گئیں اور اس کے بعد سے اب تک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکی۔دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے حوالے سے بلاگ رکھنے والی خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے بعد مجھے ایک اور ای میل موصول ہوئی جس میں مجھ سے کہا گیا کہ اگر مجھے اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی درکار ہے تو مجھے بٹ کوائن کے ذریعے 400 ڈالر منتقل کرنے ہوں گے۔ہیکر نے مجھے دھمکی دی کہ رقم منتقل نہ کرنے پر وہ میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا اسے کسی اور کو فروخت کر دیں گے۔ماریہ کے مطابق ابھی میں اس صورتحال پر صدمے کی کیفیت میں تھی کہ ہیکر نے اپنے مطالبے کو کم کرتے ہوئے مجھے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے 200 ڈالر منتقل کرنے کی ہدایت کی لہٰذا میں نے اسے رقم ادا کرنے کا سوچا کیونکہ مجھے اپنا قیمتی اکاؤنٹ ہر حال میں واپس چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے رقم منتقل نہ ہو سکی۔بلاگر نے بتایا کہ رقم منتقل نہ ہونے پر ہیکر نے طیش میں آکر میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس حوالے سے انسٹا گرام سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے بھی کچھ حوصلہ افزا جواب نہ آیا بلکہ اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی کی میری تمام تر امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب انسٹا گرام نے ای میل کے سلسلوں کی آخری ای میل میں کہا کہ میں اس ڈیوائس (موبائل فون) کا نام بتاؤں جس کو استعمال کرتے ہوئے میں نے پہلی مرتبہ انسٹا گرام پر خود کو رجسٹر کیا تھا۔ماریہ نے کہا کہ یہ مطالبہ بالکل بکواس ہے کیونکہ میں نے اپنا اکاؤنٹ 2012 میں بنایا تھا اور خدا جانے وہ کون سی ڈیوائس تھی اور جب سے معاملہ ہوا ہے وہ صحیح سے سو بھی نہیں پا رہیں۔

بلاگر کے انسٹا گرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے اور اپنا تمام تر کاروبار انسٹا گرام اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی چلتا تھا۔ان کے شوہر جیکس بھی ٹریول بلاگر ہیں اور ماریہ نے بتایا کہ ان دونوں نے کئی سالوں کی محنت اور وقت کے بعد ایک لاکھ سے زائد فالوورز تک رسائی حاصل کی لیکن اب یہ سب ضائع ہو گیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ انسٹا گرام پر کسی کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایک عرصے سے ہیکرز نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں لوگوں کے اکاؤنٹ ہیک کر چکے ہیں اور متاثرین پھر کبھی اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل