وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

چین میں ہیوی ٹرک 31گاڑیوں پر چڑھ گیا،13افرادہلاک

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین میں ہیوی ٹرک تیزرفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکااور اکتیس گاڑیوں پر چڑھ گیا۔حادثے میں 13افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے شہرلانڑو کی مرکزی شاہراہ کے ٹول اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ہیوی ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔

حادثے میں 13افراد جان کی بازی ہارے، 30زخمی ہوئے جبکہ 31 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔چینی حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل