مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شام کے مہاجر کیمپ سے عراقی مہاجرین کا واپس جانے سے انکار

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)باوجود اس بات کے کہ اْن کے شہروں اور قصبہ جات کو داعش کے شدت پسندوں سے واگزار کرایا گیا ہے، شام میں بسنے والے متعدد عراقی مہاجرین کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کی جانب لوٹنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔شمال مشرقی شام میں الھول کیمپ میں امریکی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران عراقی مہاجرین نے مستقبل قریب میں اپنے وطن کی جانب ممکنہ واپسی کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا۔ایک عراقی مہاجر خاتون، جہان نجم نے بتایا کہ میرے پاس عراق واپسی کے لیے رقم نہیں ہے۔

وہ عراق کے صوبہ انبار کے ایک گاؤں میں رہا کرتی تھیں، جہاں داعش کے حملے کے بعد وہ 2015ء میں جان بچا کر بھاگ نکلیں۔بقول اْن کے اب عراق میں میرے خاندان کا کوئی فرد باقی نہیں رہا، جب کہ اس کیمپ میں میری چند خواتین رشتے دار رہتی ہیں۔اْنھوں نے مزید کہا کہ اب یہ بہت ہی مشکل بات ہوگی کہ واپس جاؤں اور پھر سے عراق میں بسنے کی کوشش کروں، جہاں میرے روزگار کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ایک اور مہاجر خاتون نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ شامی کیمپ میں روز مرہ زندگی مشکل ہے، لیکن پھر بھی عراق میں جس طرح کی بے یقینی ہے، یہ تب بھی بہتر ہے۔ام فاطمہ نے کہا کہ میری ایک اپاہج بیٹی ہیجسے مستقل طبی امداد کی ضرورت ہے۔ کم از کم میں امدادی تنظیموں سے اْس کے لیے چند دوائیاں تو حاصل کر لیتی ہوں۔اْنھوں نے مزید کہاکہ لیکن عراق میں گزر بسر بہت دشوار ہے۔ اگر میں واپس جاتی ہوں تو میں اِسے ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں لے جا سکتی۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل