وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

قاہرہ میں دہشت گردی کے شکار سات قبطی مسیحیوں کی تدفین

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) منی بس پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے سات مسیحی افراد کی ہفتے کو تدفین کی رسومات میں سیکڑوں لوگ اکٹھے ہوئے۔یہ حملہ مصر کے جنوبی شہر منیہ میں سینٹ سیموئل کی عبادتگاہ کے باہر ہوا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تابوت میں بند میتوں کو پرنس تدروس چرچ کی جانب لے جانے کے لیے جب منیہ کی گلیوں سے گزارا گیا تو سوگوار اہل خانہ نوحہ کناں تھے۔

فوت ہونے والوں کو چرچ میں منعقدہ تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے گئے۔گرجا گھر کے اندر قبطی مسیحیوں نے بخشش اور امید کے بارے میں کلمات کہے جب کہ اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی جدائی پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ سفید کپڑوں میں لپٹی ہوئی میتیں چرچ کے سامنے رکھی گئی تھیں۔مصر کی قبطی مسیحی برادری کے سربراہ، پوپ توادروس نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ حملے کا مقصد ہمیں منقسم کرنے کی ایک سازش ہے، جس کا بہترین توڑ یہ ہے کہ ہم جوابی الزام میں نہ الجھیں۔اْنھوں نے کہا کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ حملے کا مقصد محض مسیحیوں کو ہلاک کرنا نہیں تھا، بلکہ بحیثیت مجموعی مصر کے معاشرے کے اتحاد اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا تھا۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل