اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات ، خواتین تاریخ رقم کریں گی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)وسط مدتی انتخابات میں کئی خواتین امریکی سیاست میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی سخت مخالفت کرنیوالی یہ ڈیموکریٹ خواتین، مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکنز کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی وکیل راشدہ طلیب امریکی کانگریس کے لئے منتخب ہونیوالی پہلی مسلمان خاتون کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں۔فلسطینی نڑاد راشدہ مشی گن کی تیرہویں ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں جہاں ان کے مقابل کوئی دوسرا امیدوار نہیں چنانچہ بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گی۔ریاست جارجیا کے لئے گورنر کی دوڑ میں سیاہ فام خاتون اسٹیسی ایبریمز سر فہرست ہیں۔ جیت جانے کی صورت میں وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر ہونگی۔

ان کے مقابل جارجیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ری پبلکن برائن کیمپ ہیں۔ریاست ورمونٹ سے کرسٹین ہال کوئسٹ پہلی ٹرانس جینڈر خواجہ سرا گورنر ہوسکتی ہیں جنہیں ورمونٹ گورنر ری پبلکن فل اسکاٹ کا سامنا ہے۔الیگزینڈریا کورٹیزکانگریس کے لئے منتخب کم عمر ترین سیاستدان ہوسکتی ہیں۔

بہتر سالہ معاشیات کے پروفیسر اینتھنی پاپاس ان کے مد مقابل ہیں،ڈیموکریٹ ایانا پریسلی ریاست میساچوسٹس کی نمائندگی کرنیوالی پہلی سیاہ فام خاتون ہو سکتی ہیں۔نیو میکسیکو سے ڈیب ہالینڈ کانگریس میں مقامی قبائلی پس منظر سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہونگی۔منیسوٹا سے الہان عمر کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی سومالی امریکی ہونگی۔رواں سال سینیٹ کے چناو کے لئے 53 جبکہ ہاوز کے لئے 476 خواتین نے حصہ لیا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل

موصل(نیوز ڈیسک)شمالی عراقی شہر موصل کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہو گئی ۔دریائے دجلہ میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار پینتالیس افراد کو بچا لیا گیا، جن میں انیس بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد ... تفصیل

صنعاء(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی صرف ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کے لیے قائم کردہ القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل سلیمانی کے اشاروںپر ناچ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی ... تفصیل