برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

لبنان میں حزب اللہ کے میزائل کارخانوں کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیل کی دھمکی

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر لبنان کے لیے دھمکیوں اور انتباہات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ یہ موقف فرانسیسی وساطت کار کے ذریعے سامنے آیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سلطنت عْمان کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام ایران تک پہنچایا ہے۔

پیغام میں تہران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمین پر ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے والے میزائل تیار کرنے کی کوشش سے باز رہے۔اس سے قبل گزشتہ پیر کے روز فرانسیسی صدر کے نمائندے اورلیان لا ڑفالے نے اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ سے ملاقات کی تھی۔اسرائیلی عہدے دار نے فرانسیسی نمائندے سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کو اْن کا پیغام پہنچا دیں۔پیغام میں کہا گیا تھا کہ لبنان کو حزب اللہ کے میزائلوں کے کارخانوں کا بحران ختم کرنا ہو گا بصورت دیگر اسرائیل خود اس کو حل کر لے گا۔ یہ ممکنہ فوجی کارروائی کی جانب اشارہ تھا۔اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کے مطابق اْن کا ملک اس معاملے کے لیے سفارتی حلوں کو وضع کرنے کے حوالے سے انتظار کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو 11 نومبر کو پیرس میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر توقع ہے کہ وہ میزائلوں کے کارخانوں سے متعلق لبنان کے لیے اپنے انتباہی پیغام کو دْہرائیں گے۔اس سے قبل نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین مذکورہ کارخانوں کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں۔ تاہم واضح رہے کہ اسرائیل نے 2006ء کے بعد سے لبنان میں بم باری نہیں کی ہے کیوں کہ یہ اقدام سرحد پر جنگ کا شعلہ بھڑکا سکتا ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل