لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

اقوام متحدہ کا یمن کے سیاسی حل کا مطالبہ، عرب اتحاد کا خیر مقدم

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے یمن مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں جنگ کو ختم کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بھی امریکا اور برطانیہ کے ساتھ اس مطالبے میں شامل ہو گئے کہ پیشگی شرائط کے بغیر نیک نیتی کے ساتھ امن مشاورت شروع کی جائے۔

انہوں نے لڑائی جاری رکھنے سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد اور خلیج تعاون کونسل نے جنگ روکنے کے مطالبے کے حوالے سے مثبت ردّعمل کا اظہار کیا ہے۔عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں ایک بار پھر یمنی بحران کے سیاسی حل کے لیے اتحاد کی تائید کو دْہرایا ہے۔ادھر خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطہف الزہانی نے امن مشاورت کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کیا ہے۔ ان کا یہ موقف یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مرٹن گریفتھ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں سامنے آیا۔الزیانی نے باور کرایا کہ خلیج تعاون کونسل یمن میں خون ریزی روکے جانے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حوثی ملیشیا یمن اور اس کے عوام کے بہترین مفاد میں اپنے موقف پر نظر ثانی کرے گی۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل