وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

شام کے رقّہ شہر کی معروف شخصیت کا پراسرار قتل، داعش نے ذمّے داری قبول کر لی

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)داعش تنظیم نے شام کے شہر رقّہ میں معروف و معزّز شخصیت شیخ بشیر فیصل الہویدی کے قتل کی ذمّے داری قبول کر لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے یہ اعلان چند گھنٹے قبل سرکاری طور پر نیوز ایجنسی کے ذریعے کیا۔

اس سے قبل شیخ الہویدی کے قتل میں بشار الاسد کی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات گردش میں تھے۔داعش تنظیم نے بیان میں بتایا کہ اس کے ایک سکیورٹی گروپ نے رقّہ شہر میں سائلنسر لگے ہتھیار کے ذریعے الہویدی کو موت کی نیند سلا دیا۔بیان میں الہویدی پر الحاد اور شہر میں کرد جماعتوں کے ساتھ تعاون کا الزام بھی عائد کیا گیا، ان میں کردستان ورکرز پارٹی شامل ہے۔ داعش نے دھمکی دی کہ الہویدی کے نقش قدم پر چلنے والوں کو آنے والے دنوں میں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔ادھر کرد اور عرب مسلح گروپوں کے اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے اپنے ایک بیان میں شیخ الہویدی کے قتل کو داعش تنظیم کے کھاتے میں ایک اور جرم قرار دیتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ الہویدی العفادلہ قبیلے کی چوٹی کی شخصیات میں سے تھے ،،، اور رقّہ شہر کی تعمیر نو کے لیے شہر کی کونسل میں اْن کی سماجی خدمات کو ناقابل فراموش ہیں۔ایس ڈی ایف کے مطابق داعش تنظیم کی جانب سے رقّہ میں خود اور انارکی پھیلانے کی کوششوں کے باوجود ہم اس شہر میں رہنے والوں اور اب تک حاصل ہونے والی پیش قدمی اور ترقی کا دفاع کریں گے۔واضح رہے کہ رقّہ شہر کے وسطی علاقے میں پراسرار طور پر اپنی گاڑی میں مقتول حالت میں ملنے والے شیخ الہویدی شامی حکومت کے ساتھ بڑے اختلافات رکھتے تھے۔ وہ رقّہ میں سب سے بڑے عرب قبیلوں میں شمار ہونے والے العفادلہ قبیلے کے ایک اہم رہ نما تھے۔ شیخ الہویدی کے کرد لیڈر عمر علّوش کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات تھے۔ علّوش بھی رواس سال مارچ میں تل ابیض شہر میں پراسرار حالات میں قتل کر دیے گئے تھے۔

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل