تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

روس 9 نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روس نو نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ان مذاکرات میں افغان صدر اشرف غنی کی حکومت اور طالبان نے اپنے اپنے وفود بھیجنے سے اتفاق کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلو موقع ہوگا کہ دوحہ میں طالبان تحریک کا سیاسی دفتر اپنے وفد کو بین الاقوامی سطح پر مذاکرات میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔تاہم افغان حکومت نے ابھی تک اس امر کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کابل حکومت ان مذاکرات میں شرکت کرے گی۔افغان وزارت ِخارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمد ی نے کہا کہ ہم ابھی تک روسی حکام کے ساتھ اس کانفرنس کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں اور ہنوز کوئی سمجھوتا طے نہیں پایا ہے۔روس کا کہنا تھا کہ اس نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا ، بھارت ، ایران ، پاکستان ، چین اور وسط ایشیا کی پانچ سابق سوویت ریاستوں کو بھی اپنے نمایندے بھیجنے کی دعوت دی ہے۔ روس نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان میں جاری بحران کا سیاسی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔

مزید خبر یں

روم (نیوزڈیسک )بحیرہ روم میں لیبیا اور مراکش کے ساحلی علاقوں سے کچھ دور پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے بعد قریب ایک سو ستر تارکین وطن لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے ... تفصیل

کابل(نیوزڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے ملکی صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے۔ دوسری جانب صدر اشرف غنی نے اپنے مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ امر اللہ صالح کو اول نائب صدر مقرر کردیا،افغان میڈیا کے مطابق کاغذاتِ ... تفصیل

بماکو(نیوزڈیسک)افریقی ملک مالی میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں عالمی امن فوج کے کم سے کم 10 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے، عالمی امن فوج کے دستے پرحملے میںملوث عناصر کی شناخت نہیں کی جاسکی ،امریکی ٹی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ ... تفصیل