پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

امریکا میں پراسرار طورپر جاں بحق سعودی لڑکیاں جنت البقیع میں دفن

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں گذشتہ دنوں پراسرار طورپر مردہ پائی گئی سعودی عرب کی دو سگی بہنوں کے جسد خاکی آبائی شہر مدینہ منورہ منتقل کرنے کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں بہنوں تالا اور روتانا فارع کی میتیں اتوار کو امریکا سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچاگئی تھیں، جہاں انہیں لینے لیے ان کے ورثاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی لڑکیوں کی پراسرار موت کے بارے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں بہنوں کی موت خود کشی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ 24 اکتوبر کو انہیں مین ہٹن میں دریائے ہڈسن کے کنارے مردہ پایا گیا تھا۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رسی سے باندھی گئی تھی۔ادھر واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی ترجمان فاطمہ باعشن نیایک بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ دونوں سعودی بہنیں امریکا میں سیاسی پناہ لینا چاہتی تھیں اور انہیں ایسا کرنے سے روکنے کے لیے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔ باعشن نے کہا کہ سعودی لڑکیوں کی موت سے وابستہ کسی شخص کو امریکا چھوڑنے کی ہدایت کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سعودی عرب اپنے طورپر بھی اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل