اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شام کے الرکبان پناہ گزین کیمپ میں کئی ماہ بعد امدادی کارکن داخل ہوگئے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے مندوبین کے مطابق شامی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ہلال احمر کے امدادی کارکن پہلی بار اردن کی سرحد پرقائم الرکبان پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کے ساتھ داخل ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ رواں سال جنوری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ محاصرہ زدہ پناہ گزین کیمپ الرکبان میں امدادی کارکنوں اور خوراک کا سامان لے جانے کی سرکاری سطح پر اجازت دی گئی ہے۔دمشق میں اقوام متحدہ کے انسانی شعبے کی رابطہ کار فدویٰ بارود نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شامی ہلال احمر کے امدادی رضاکاروں کے ذریعے امدادی قافلہ الرکبان پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوا ہے۔ان کا کہناتھا کہ امدادی قافلے میں خوراک اور دیگر ضروری سامان سے لدے 78 ٹرک کل اتوار کو کیمپ میں داخل ہوئے۔

اس کیمپ میں ہزاروں شامی پناہ گزین کئی سو کلو میٹر کا صحرائی سفر کرکے وہاں پہنچے ہیں، مگر کیمپ میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں اور کیمپ میں آنے والے افراد بیماریوں اور بھوک کی وجہ سے مرنے لگے تھے۔قبل ازیں شامی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کے اشتراک سے ایک امدادی قافلہ الرکبان کیمپ کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس قافلے کے کیمپ تک پہنچنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ قافلے کے ذریعے الرکبان پناہ گزین کیمپ میں موجود 50 ہزار شامی شہریوں کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر سامان لے جایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اردن کے بجائے الرکبان پناہ گزین کیمپ تک شام کے اندر سے یہ پہلا امدادی قافلہ وہاں پہنچا ہے۔ اس سے قبل اس کیمپ میں محدود پیمانے پر ہونے والی امدادی سرگرمیاں اردن کی طرف سے کی جاتی تھیں۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حریف ملک روس کے ساتھ مبینہ تعاون کی خبروں کے جلو میں امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے درمیان ہونے والی ... تفصیل

خرطوم (نیوزڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیںکی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مغربی صربی دارفر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پرامن مظاہروں کا ... تفصیل