پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ریاست بہار میں زیر تربیت خاتون کی موت پر ساتھی مشتعل، ایس پی پر تشدد

بہار (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے اندر زیر تربیت خاتون کی ہلاکت پر مشتعل ساتھیوں نے ایس پی، ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔زیر تربیت مشتعل اہلکاروں نے دفاتر کے فرنیچر اور سامان توڑ دیا اور افسران کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے افسران پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 175 زیر تربیت کانسٹیبلز اور 10 پولیس کانسٹیبلز کو معطل کردیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والی 22 سالہ زیر تربیت خاتون کانسٹیبل پتھک سیوتا ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھیں لیکن انہیں درخواست کے باوجود علاج کے لیے چھٹی دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔تاہم زیر تربیت کانسٹیبل 2 اکتوبر کو بیماری کے باعث انتقال کر گئیں۔

جس پر ان کے زیر تربیت 200 مشتعل ساتھی نے بہار پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس اہلکاروں کو شدید زدوکوب کیا اور فائرنگ بھی کی۔زیر تربیت اہلکاروں نے دفتر کے فرنیچر اور افسران کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے 2 افسران کو مشتعل اہلکاروں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران میڈیا نمائندے بھی مشتعل اہلکاروں کی زد میں آئے۔بعدازاں ایس ایس پی مانو مہاراج نے حالات کو قابو میں لانے کے لیے اسپیشل فورسز اور بہار ملٹری پولیس کی مدد حاصل کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل