کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

غزہ میں جنگ بندی کی مساعی، پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی آگئی

غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے جنگ زدہ اور اسرائیلی پابندیوں کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو وسعت دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ وہاں پر پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ مصری انٹیلی جنس کے وفود حالیہ ایام میں متعدد بار غزہ اور اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ غزہ کی شمالی سرحد پر ساحل پر سیکڑوں فلسطینی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے جمع ہوئے۔

فلسطینیوں کی جانب سے غزہ میں حق واپسی اور ناکہ بندی توڑنے کے لیے جاری مظاہروں میں غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی مہم بھی شامل ہے۔

اس سے قبل فلسطینی مظاہرین سرحد پر جمع ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج پر صوتی بموں، گیسی اور آتش گیر غباروں کا استعمال کرتے رہے ہیں مگر گذشتہ روز فلسطینی مظاہرین کو پرامن دیکھا گیا۔ فلسطینیوں نے سرحد پر لگائی گئی خار دار تاروں کی باڑ کاٹنے کی کوشش بھی نہیں کی تاہم انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے نعرے بازی کی۔

فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پر ٹائر نہیں جلائے گئے اور نہ مظاہرین نے کشتیوں پر سوار ہو کر آگے جانے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین کی کشتیاں بھی سرحد سے 500 میٹر دور کھڑی رہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حق واپسی احتجاجی تحریک کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ ہمارا ھدف غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا اور فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے علاقوں میں جانے کی اجازت دلوانا ہے۔

مزید خبر یں

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

دمشق(نیوزڈیسک) شمالی شام کے منبج شہر میں خود کش حملے میںپانچ امریکی فوجیوں سمیت20افراد ہلاک ہوگئے ، شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،ادھرامریکی نائب صدر کی خاتون ترجمان الیسا فرح نے کہا ہے کہ شام میں دو امریکی فوجیوں کی ... تفصیل