ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

امریکہ ایران پر تیل کی فروخت پر پابندیاں آہستہ آہستہ لگائے گا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر تیل کی فروخت پر پابندیاں آہستہ آہستہ لگائے گا تاکہ توانائی کے شعبے کو دھچکا نہ لگے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک دم بہت زیادہ اضافہ نہ ہو جائے۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تیل کا معاملہ بہت دلچسپ ہے۔ ہم نے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں لیکن جہاں تک تیل کی فروخت کا معاملہ ہے ہم تھوڑا آہستہ جائیں گے کیونکہ ہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نوٹس کریں تو کہ باوجود اس کے کہ ایران کی تیل کی فروخت آدھی ہوگئی ہے تیل کی قیمتوں میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے۔ تیل پر پابندی آہستہ آہستہ لگائی جائے گی۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ایران پر لگنے والی یہ پابندیاں اس پر لگائی جانے والی اب تک کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی۔ ان پابندیوں کا نشانہ ایران اور اس کے ساتھ تجارت کرنے والے تمام ملک ہوں گے۔امریکی فیصلے کے تحت 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد جو پابندیاں ختم ہوئی تھیں وہ دوبارہ عمل میں آ جائیں گی۔ تمام آٹھ ممالک کو وقتی طور پر ایران سے تیل کی خریداری کے لیے ان پابندیوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای ٹوئٹر پر کہہ چکے ہیں کہ امریکی فیصلہ اس کے اپنے مقام اور لبرل جمہوریت کے لیے باعث ’ذلت ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 2015 میں جوہرے معاہدے کے تحت ایران کے خلاف جو پابندیاں ہٹائی گئی تھیں انھیں دوبارہ لاگو کیا جا رہا ہے۔

ان پابندیوں کا ہدف ایران میں تیل کی صنعت اور بنکاری کا شعبہ بھی ہے۔

مزید خبر یں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل

جنیوا (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز ... تفصیل