پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کی جنگ کے زخمیوں سے ملاقات

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ روز جنوبی سرحد پر جنگ مین زخمی ہونے والے سپاہیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔

اس موقع پر ولی عہد نے جنگ میں زخمی ہونے والے سپاہیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آج قوم کے ان عظیم ہیروز کے درمیان ہوں جنہوں نے ملک وملت کے دفاع کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔اس موقع پر ولی عہد کی جنگ کے زخمیوں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان کو زخمیوں کو گلے لگاتے، ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے اور ان کے گپ شپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے جنگ کے زخمیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔الریاض کے ایک سرکاری اسپتال کے دورے کے موقع پر زخمی عایض بن سند القحطانی سے ملاقات کے بعد ولی عہد نے کہا کہ سعودی سپاہیوں نے وطن کے دفاع کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

اس مو قع پر زخمی سپاہی القحطانی نے کہا کہ ولی عہد کا عیادت کے لیے آنا ہمارے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

خیال رہے کہ القحطانی آٹھ ماہ قبل زخمی ہوگئے تھے۔ یہ ان کے زخمی ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔ زمین میں نصب بم پھٹنے سے ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئی تھیں۔ایک دوسرے زخمی سپاہی حسن الفیفی نے کہا کہ ولی عہد محمد سلمان کی آمد اور ان سے ملاقات کو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

انہوں اسپتال میں جنگ کے زخمیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

زخمی سپاہیوں کا کہنا تھا کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں۔ جب تک ان کی جان میں جان ہے وہ وطن کے دفاع کے لیے بار بار زخمی ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل