محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

پینٹا گون نے سرحد پر حراستی مراکز قائم کرنے کا ٹرمپ کا حکم مسترد کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع پینٹا گون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزینوں کے لیے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم مسترد کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ فوج میکسیکو کی سرحد سے داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کو رکھنے کے لیے سرحد پر کیمپ لگائے تاہم پینٹا گون کی طرف سے اس حکم کو غیرمناسب قرار دیا گیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ فوج کے وسائل کو غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے پر صرف کرنے کے معاملے میں امریکی انتظامیہ میں شدید اختلافات ہیں۔

یہ معاملہ ٹرمپ کے نزدیک ان کی انتخابی مہم سے زیادہ اہم ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی فوج نے میکسیکو کی سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے 7000 اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پینٹا گون کے ترجمان روپ مانینگ نے کہا تھا کہ سوموار کو 5200 فوجی میکسیکو کی سرحد پر تعینات کردیے جائیں گے۔

وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مانینگ نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد کسٹم ایجنسی کی مدد، سرحد کا دفاع اور امریکا میں داخلے کے لیے قائم کردہ چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کی تعداد بڑھانا ہے۔

انہوں نے جہا کہ میکسیکو سے متصل سرحد کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرحد پر لاجسٹک سپورٹ میں اضافہ، اور فوجی یونٹوں کی معاونت کے لیے ملٹری ہیلی کاپٹر آپریشن بھی ان کی مہم میں شامل ہے۔ترجمان نے بتایاکہ اس وقت میکسیکو کی سرحد پر 4800 امریکی فوجی تعینات ہیں۔ ان میں چار سو کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل

بیروت(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنان کے دورے کے دوران ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حزب اللہ لبنان کے لیے ایک چیلنج ہے۔ وہ ایک طرف حکومت کا حصہ ہے اور دوسری ملک کو ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل