لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ایران امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے‘برائن ہاک

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائن ہاک کا کہنا ہے کہ ایران امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

اس کی جوہری سرگرمیوں کے علاوہ بیلسٹک میزائل کی سرگرمیاں، سائبر حملے ، دہشت گردی اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ بھی ہے۔ لہذا ہم ان سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور ایران کو لگام دینے کے لیے ہم پابندیوں کے ساتھ ساتھ اپنے پاس دستیاب دیگر وسائل کو بھی بروئے کار لائیں گے۔

عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران نے پابندیوں سے بچنے کے لیے چکمہ دینے کی کوشش کی تو ان پابندیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا اور یہ تہران کے ساتھ لین دین کرنے والے تمام ممالک کو لپیٹ میں لیں گی۔

ہاک کے مطابق ایران کے تیل کے سیکٹر پر واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد سعودی عرب اور امارات کے ساتھ رابطہ کاری جاری ہے تا کہ تیل کے نرخوں کا استحکام برقرار رکھا جا سکے۔امریکی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ہم اْن نتائج سے خوش ہیں جن کا مقصد ایران کو اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا کرنا ہے۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل