وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ایران میں دو عورتوں سمیت 24 مظاہرین کو 6ماہ سے 6 سال تک قید کی سزائیں

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں عدلیہ نے دو خواتین سمیت چوبیس مظاہرین کو قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں مجرم ٹھہرا دیا ہے اور انھیں چھے ماہ سے چھے سال تک قید کی سزائیں سنا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاکہ ان افراد سمیت پچاس سے زیادہ مظاہرین کو 2 اگست کو تہران میں ملک کی ابتر معاشی صورت حال اور سرکاری حکام کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایرانی حکام نے انسانی حقوق کے علمبردار ایک وکیل کو بھی گرفتار کیا تھا۔

اس کو 28 اکتوبر کو ایک زیر حراست شخص کی ہلاکت کی اطلاع دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس متوفی شخص کو ایرانی حکام نے احتجاجی جلوس میں حصہ لینے پر گرفتار کیا تھا اور پھر دوران حراست اذیتیں دے کر جان سے مار دیا تھا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرقِ وسطیٰ میں ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل پیج کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے عہدے دار دنیا کے سامنے اس تشہیر کا اعادہ تو کرتے رہتے ہیں کہ ملک میں مظاہروں کی عام آزادی ہے اور یہ حقیقی آزادی کی بھی مظہر ہے جبکہ وہ یہ نہیں بتاتے ہیں کہ یہی مظاہرین جیلوں میں کئی کئی سال تک صعوبتیں برداشت کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پْرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات چلانے سے صرف ایرانیوں میں پائی جانے والی مایوسی اور عدم اطمینانی ہی کو تقویت ملے گی۔

مظاہرین کے کیسوں سے باخبر تین ذرائع نے ہیومن رائٹس واچ کو بتایا کہ پراسیکیوٹر زنے سزا پانے والے افراد پر اجتما ع ، قومی سلامتی کے اداروں سے ٹکراؤ اور مجاز اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر مظاہرے میں حصہ لینے پر فرد جرم عاید کی تھی۔ان میں 19 سالہ لڑکی صبا سمیت دو ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں مظاہرے کے بارے میں سوشل میڈیا پر مواد پوسٹ کرنے کی بنیاد پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔

دو ذرائع نے ایچ آر ڈبلیو کو بتایا کہ پراسیکیوٹرز اور جیل حکام نے زیر حراست افراد کو ان کے وکلاء سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

اس کے بجائے ان پر یہ زور دیا جاتا رہا ہے کہ وہ قصور وار ہونے کا اقرار کر لیں۔ایرانی قانون کے مطابق قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیے گئے افراد کو تحقیقات کے دوران میں وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل