کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس، اہم وزراء کے ناموں کی منظوری نہ ہونے پر ملتوی

بغداد (ویب ڈیسک)عراق کی پارلیمان کا اجلاس وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی کابینہ میں شامل کیے جانے والے اہم وزراء کے ناموں کی منظوری کے بغیر ہی ملتوی ہوگیا ہے۔

ان میں داخلہ اور خزانے کے وزراء بھی شامل ہیں۔ عراقی پارلیمان نے 25 اکتوبر کو کابینہ میں شامل 22 میں سے 14 وزراء کے ناموں کی منظوری دی تھی۔البتہ پارلیمان نے مختلف جماعتوں کے ارکان کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے خزانے ، خارجہ امور اور تیل کی وزارتوں کے لیے نامزد ناموں کی منظوری نہیں دی تھی۔

پارلیمان کا 6 نومبر کو اس مقصد کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جب بغداد کے انتہائی سکیورٹی و الے علاقے گرین زون میں پارلیمان کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اس کے تقسیم کردہ ایجنڈے میں وزراء پر اعتماد کا ووٹ شامل نہیں تھا۔

اس کے بجائے ارکان نے مالی سال 2019ء کے بجٹ پر غور کیا ہے، پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور دریائے فرات میں ہزاروں مچھلیوں کی پْراسرار ہلاکتوں پر بحث کی ہے۔ اعتماد کے ووٹ کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عراقی پارلیمان میں بڑے فیصلے اتفاق رائے او ر اکثریتی ووٹ سے کیے جاتے ہیں اور مختلف پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اختیارات یا عہدوں کی تقسیم پر پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے ان فیصلوں میں اکثر تاخیر ہوجاتی ہے۔

دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کے لیے وزراء کے ناموں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوں قلم دان فی الوقت وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے پاس ہی ہیں۔پارلیمان کے بعض ارکان اس بات پر اصرار کررہے ہیں کہ نامزد وزراء کا سابق صدر صدام حسین کی جماعت بعث سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور ان کی جانچ پرکھ عراق کو بعث پارٹی کی باقیات سے پاک کرنے کے لیے قائم کونسل کو کرنی چاہیے اور اس کے بعد نامزد وزراء  کی پارلیمان منظوری دے۔

مزید خبر یں

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

دمشق(نیوزڈیسک) شمالی شام کے منبج شہر میں خود کش حملے میںپانچ امریکی فوجیوں سمیت20افراد ہلاک ہوگئے ، شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،ادھرامریکی نائب صدر کی خاتون ترجمان الیسا فرح نے کہا ہے کہ شام میں دو امریکی فوجیوں کی ... تفصیل