کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

برسلز میں سوفٹ کے صدردفتر نے ایرانی بنکوں پر پابندیاں نافذ کرنا شروع کر دیں

برسلز (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی مواصلات ایسوسی ایشن (سوفٹ نظام) ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نفاذ میں اپنی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

سوفٹ کی طرف سے ایرانی بنکوں پر پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں اور ایرانی بنکوں کو ترسیلات زر پر پابندی لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سوفٹ کے اس اقدام کا مقصد ایرانی بنکوں کو عالمی مالیاتی نیٹ ورک میں تنہا کرنا اور امریکا کی طرف سے تہران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کوموثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔

جرمن ریڈیو کے مطابق برسلز میں قائم سوفٹ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ اگرچہ کمپنی کو ایران کے خلاف فیصلوں پر افسوس ہے مگر عالمی مالیاتی ترسیلات کو شفاف بنانے اور سوفٹ سسً کے استحکام، اس کے مفاد اوراس کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دینا ضروری ہے۔سوفٹ بنک کی طرف سے یہ موقف امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچین کے جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک سوموار سے ایران پر سابقہ پابندیوں کی دوسری قسط بحال کررہا ہے۔اس کے بعد ایران کے ساتھ لین دینے کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سوفٹ بھی کسی دوسرے ادارے اور کمپنی سے مختلف نہیں۔ اگر اس نے تہران کے ساتھ لین دین جاری رکھا تو اسے بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ایران پر دباؤ بڑھانے کا اس سے بہتر اور موثر ذریعہ اور کوئی نہیں کہ تہران کے گرد معاشی پابندیوں کا اشکنجہ مزید سخت کردیا جائے۔ منوچین کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی بحالی کے بعد ایران کے سیکڑوں ادارے، اہم شخصیات اور 50 بنک اور مالیاتی ادارے اس کی زد میں آئیں گی۔

مزید خبر یں

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل