وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ایتھوپیا میں زرد بخار سے 10 اموات ،عالمی ادارہ صحت حرکت میں آگیا

جنیوا (ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ایتھوپیا کے جنوب مغرب میں زرد بخار میں مبتلا دس افراد کی موت کے بعد وہ اپنے ہنگامی اسٹاک سے اس مرض کی 14.5 لاکھ ویکسین استعمال کے لیے نکال رہی ہے۔

وولیٹا زون میں اس جان لیوا مرض کے پھوٹ پڑنے کی تصدیق ہو گئی ہے جو مچھروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ رواں برس 21 اگست کو پہلے مریض کی تشخیص کے بعد سے اب تک 35 مریضوں کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایاکہ اس بیماری کا پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے کیوں کہ ایتھوپیا کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر اس مرض کی ویکسین نہیں دی گئی۔ زرد بخار کی علامتوں میں تیز بخار، سر درد، رنگت کا پیلا پڑ جانا، جوڑوں اور پٹھوں میں درد، نیم بے ہوشی، متلی اور قے شامل ہے۔

اگرچہ زرد بخار کے مریضوں میں نسبتا بہت کم تعداد میں خطرناک حد تک علامات کا ظہور ہوتا ہے تاہم ان میں سے نصف لوگ سات سے دس روز کے اندر وفات پا جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ خطّے میں تنازع اور لڑائی کے سبب مرض کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ ہے۔

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل