کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کویت میں موسم کی خراب صورت حال کے سبب زندگی مفلوج، عام تعطیل کا اعلان

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت میں کابینہ نے موسم کی خراب صورت حال کے پیش نظر منگل کے روز تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں پیر کی شب شدید بارشیں ہوئیں جو مسلسل جاری ہیں ،کویت کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

کویت کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق کویت ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ نے اپنے طور پر شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت ہر گز گھر سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ مرکزی شاہراہوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔

اس دوران فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔ زیادہ تر شکایات بجلی منقطع ہونے سے متعلق ہیں۔ علاوہ ازیں زیادہ گہرے پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کویت کی بلدیہ نے اعلان کیا کہ سڑکوں اور راستوں سے پانی ہٹانے اور ان کو دوبارہ سے کھولنے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سرنگوں کے اندر اور پلوں پر جمع ہونے والے پانی کو کھینچ کر نکالنے کی کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل