اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

ایران کی جوہری سرگرمیاں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، مشیر ٹرمپ

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائن ہاک نے کہا ہے کہ ایران امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

اس کی جوہری سرگرمیوں کے علاوہ بیلسٹک میزائل کی سرگرمیاں، سائبر حملے ، دہشت گردی اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ بھی ہے۔ لہذا ہم ان سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور ایران کو لگام دینے کے لیے ہم پابندیوں کے ساتھ ساتھ اپنے پاس دستیاب دیگر وسائل کو بھی بروئے کار لائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران نے پابندیوں سے بچنے کے لیے چکمہ دینے کی کوشش کی تو ان پابندیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا اور یہ تہران کے ساتھ لین دین کرنے والے تمام ممالک کو لپیٹ میں لیں گی۔

ہاک کے مطابق ایران کے تیل کے سیکٹر پر واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد سعودی عرب اور امارات کے ساتھ رابطہ کاری جاری ہے تا کہ تیل کے نرخوں کا استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

امریکی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ہم اْن نتائج سے خوش ہیں جن کا مقصد ایران کو اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا کرنا ہے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل

موصل(نیوز ڈیسک)شمالی عراقی شہر موصل کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہو گئی ۔دریائے دجلہ میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار پینتالیس افراد کو بچا لیا گیا، جن میں انیس بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد ... تفصیل

صنعاء(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی صرف ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کے لیے قائم کردہ القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل سلیمانی کے اشاروںپر ناچ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی ... تفصیل