حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا              مریم اورنگزیب کا ڈیم فنڈ تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ              اسد منیرخود کشی کیس: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع              شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل سمیت 7 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل              بھارتی جیل قید ایک اور پاکستانی جاں بحق              اسلام آباد، تعلیمی اداروں کے ہڑتالی ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

عراق میں داعش کا نشانہ بننے والوں کی 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں ملیں، اقوام متحدہ

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔

غیر میر خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات عراق کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے مشن اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں بچے ، خواتین، عمر رسیدہ افراد اور معذورین کے علاوہ عراقی پولیس اور فوج کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ لوگ جون 2014ء سے دسمبر 2014ء کے درمیان دہشت گرد تنظیم کا داعش کا نشانہ بنے جب تنظیم شمالی عراق میں ایک بڑے رقبے پر قابض تھی۔رپورٹ میں عراقی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ 202 اجتماعی قبروں میں زیادہ تر نینوی، کرکوک، صلاح الدین اور انبار صوبے میں پائی گئیں۔

اقوام متحدہ نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ٹھکانوں کو برقرار رکھا جائے تا کہ یہاں سے جرائم کے شواہد حاصل کیے جا سکیں اور لاپتا افراد کے اہل خانہ کو ان لوگوں کے انجام کے حوالے سے جواب دیا جا سکے۔

رپورٹ کے اندازے کے مطابق مذکورہ 202 اجتماعی قبروں میں لاشوں کی مجموعی تعداد 6 سے 12 ہزار کے درمیان ہو گی۔ تاہم حقیقی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس لیے کہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ کھدائی کے دوران 28 اجتماعی قبروں سے 1258 افراد کی باقیات نکالی گئیں۔ ان 28 میں 4 قبریں دیالی صوبے میں ، 23 صلاح الدین میں جب کہ ایک نینوی صوبے میں ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک )چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ سبھی امور شفاف طریقے سے سرانجام دیے جانا چاہئیں اور ہمیں ان منصوبوں میں کرپشن برداشت نہیں کرنا چاہیے ،غیرملکی خبررساں ... تفصیل

پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ہنوئی مذاکرات کے دوران بد نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔شمالی کوریاکے سرکاری میڈیا کے مطابق کِم جونگ ان نے امریکا پر یہ الزام روسی صدر ولادی میرپوٹن سے ملاقات ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فضائی نگرانی کے نظام کو ختم کرکے ہائیپر سپر سونک میزائل نصب کرنے کی دوڑ میں چین امریکا سے آگے نکل چکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کی رفتار، ... تفصیل