کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

دبئی پولیس نے چوری کی خطرناک ترین واردات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی کی پولیس نے 3 لاکھ درہم مالیت کا 3.27 قیراط کا ہیرا چْرا کر اسمگل کرنے والے ایشیائی جوڑے کو بیرون ملک جانے کے بعد 20 گھنٹوں کے اندر ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس جوڑے نے دبئی کے علاقے نائف میں واقع سوک گولڈ کی ایک دکان سے مذکورہ ہیرا چْرایا تھا جس کے بعد چوری میں شامل عورت نے اس کو اپنے پیٹ میں نگل لیا۔ واضح رہے کہ دکان کے مالک نے پولیس کو اپنے ہاں سے ہیرا چوری ہو جانے کی اطلاع واردات کے تین گھنٹوں کے بعد دی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جوڑا ہیرا چرانے کے بعد ممبئی کے راستے ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو چکا تھا۔ تاہم انٹرپول اور انڈین پولیس کے تعاون سے ان کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر حراست میں لینے کے بعد دوبارہ متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق جوڑے میں شامل مرد نے دکان کے عملے کو ہیرے دکھانے کے بہانے باتوں میں لگا لیا۔

اس دوران عورت نے بیرونی دروازے کے قریب شیشے کے شو کیس کو کھول کر وہاں سے ایک ہیرا چْرا لیا اور اپنی جیکٹ میں چْھپا لیا۔

اس کے بعد یہ جوڑا ایک شاپنگ مال میں گیا جہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے اپنے کپڑے تبدیل کر لیے اور پھر نکل کر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رخ کیا۔اس دوران دکان کے مالک کو چوری کا علم ہوا تو اس نے فورا پولیس کو اطلاع دی تاہم جب تک واردات کو تین گھنٹے گزر چکے تھے۔

اس تاخیر کا فائدہ اٹھا کر یہ جوڑا دبئی سے پرواز کرنے میں کامیاب ہو گیا۔دبئی پولیس میں جرائم کی تحقیقات کے شعبے کے سربراہ کرنل عادل الجوکر کے مطابق مشتبہ جوڑے اور ان کی پرواز کے متعلق تمام تر معلومات انٹرپول کے ذریعے انڈین پولیس تک پہنچا دی گئیں۔

اس کے نتیجے میں جوڑے کو ممبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور پہلی پرواز سے ہی واپس دبئی بھیج دیا گیا۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل