لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

غزہ میں جنگ بندی کی مساعی، پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی

مقبوضہ غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے جنگ زدہ اور اسرائیلی پابندیوں کے شکار علاقیغزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو وسعت دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ وہاں پر پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ مصری انٹیلی جنس کے وفود حالیہ ایام میں متعدد بار غزہ اور اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ غزہ کی شمالی سرحد پر ساحل پر سیکڑوں فلسطینی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے جمع ہوئے۔

فلسطینیوں کی جانب سے غزہ میں حق واپسی اور ناکہ بندی توڑنے کے لیے جاری مظاہروں میں غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی مہم بھی شامل ہے۔اس سے قبل فلسطینی مظاہرین سرحد پر جمع ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج پر صوتی بموں، گیسی اور آتش گیر غباروں کا استعمال کرتے رہے ہیں مگر گذشتہ روز فلسطینی مظاہرین کو پرامن دیکھا گیا۔

فلسطینیوں نے سرحد پر لگائی گئی خار دار تاروں کی باڑ کاٹنے کی کوشش بھی نہیں کی تاہم انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے نعرے بازی کی۔ فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پر ٹائر نہیں جلائے گئے اور نہ مظاہرین نے کشتیوں پر سوار ہو کر آگے جانے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین کی کشتیاں بھی سرحد سے 500 میٹر دور کھڑی رہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی حق واپسی احتجاجی تحریک کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ ہمارا ھدف غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا اور فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے علاقوں میں جانے کی اجازت دلوانا ہے۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل