کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

فرانسیسی صدرماکروں کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ برّاعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔

یورپی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ماکروں کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اْس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں۔فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے کہ وہ امریکا پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔ ماکروں نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔

فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔

ماکروں  نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔ماکروں نے باور کرایا کہ یورپی یونین، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

فرانسیسی صدر کے نزدیک حالیہ عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے یورپ کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل